اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بین الاقوامی پنجابی فلم'ڈرامے آلے' کا لاہورمیں خصوصی پریمیئر ،شوبزستاروں کی شرکت

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی پنجابی فلم”ڈرامے آلے” کا لاہور میں خصوصی پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم، ٹی وی تھیٹر اور میوزک انڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے شرکت کی ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل پریمیئر شو میں اداکارہ روبی انعم، فلم کے پروڈیوسر اظہر بٹ، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خاں، خالد عباس ڈار، قیصر پیا، حسن مراد، ثناء بٹ، چوہدری اعجاز کامران، مسعود بٹ، صفدر ملک سمیت نامور فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

1947میں تقسیم پنجاب کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی فنکار روبی انعم، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خان، قیصر پیا اور ہنی البیلا تھے جبکہ بھارتی پنجاب سے ہریش ورما، شرن کور اور دیگر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کی کاسٹ نے کرتار پور کا دورہ بھی کیا تھا جہاں روبی انعم، سردار کمال، قیصرپیا، شاہد خان سمیت دوسرے اداکاروں نے بھارتی وفد کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے