اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یہ الیکشن جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے: مریم نواز

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر رہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔

اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا، مریم نواز شریف نے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے