پنجاب گورنمنٹ
نگران وزیر ہاؤسنگ کی زیر صدارت اجلاس، صوبائی موٹر وہیکلز ایکٹ 2016 کی منظوری
20 Jan 2024
20 Jan 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر منصور قادر ، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکلز ایکٹ 2016 کی دفعات کا نفاذ اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
گاؤں شامکے بھٹیاں ، سُندر، ضلع لاہور میں ایل پی جی پلانٹ کی توسیع کے لئے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی۔ موٹر وہیکل رولز 1969 کے رول 9-B میں ترمیم، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے لئے نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔