اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا میو اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کا جائزہ

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے رات گئے صوبائی وزراء کے ہمراہ لاہور میں واقع میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا، دونوں ہسپتالوں میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

میو ہسپتال پہنچنے پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہسپتال کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک تکمیل کے قریب ہے، آپریشن تھیٹرز میں جدید سہولتیں، درجہ حرارت کنٹرول کرنے کیلئے ڈیجیٹل پینل نصب کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے استقبالیہ میں سائن بورڈز پر تحریر کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایمرجنسی بلاک کو آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کابینہ کے ہمراہ گنگارام ہسپتال پہنچے اور وہاں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ہسپتال کے اندر سے گزرنے والی سیوریج لائن کو شفٹ کرنے کیلئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے