اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوشین شاہ منال خان پر تنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں،اداکارہ کامنہ توڑ جواب

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک)اداکارہ نوشین شاہ نے اداکارہ منال خان پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پراپنی  بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں  جس پر  سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نامناسب تبصرے شروع کردیے،تصاویر میں منال خان اور ایمن خان کو بچوں کی پیدائش کی وجہ سے زائد وزن میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کے لیے نامناسب کمنٹس کیے۔

دونوں بہنوں کے ہاں چند ماہ قبل بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں نے پہلے ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی،نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں بچے کی ماں بنی ہیں۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ خصوصی طور پر خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہیے، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے؟نوشین شاہ نے لکھا کہ عورت 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہے اور اسی دوران ان کی زندگی میں بہت تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں اور ایسی مشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں،اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے، کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے