اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا پرعدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی کا قیام 16 جنوری کو عمل میں لایا گیا، جس کا اجلاس ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔

جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کی، اجلاس کے دوران حساس اداروں کے افسروں نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ٹی اے کو کہا گیا کہ مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائندے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے