اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خورد برد کیس: فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

سابق وزیر کیخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

 فواد چوہدری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہوگئی تھی؟ اب کیسے ہیں؟اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا۔جج نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس اخبار والے ایسے ہی خبر بنا دیتے ہیں۔

وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ میرے موکل سابق وفاقی وزیر اور وکیل بھی ہیں، جیل میں بی کلاس دی جائے۔ جس پر جج نے کہا کہ میں فواد چوہدری کے لیے جیل میں بی کلاس کا لکھ دوں گا۔

 وکیل عامر عباس نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے ناک آؤٹ کر دیا گیا ہے، جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دی اس پر آرڈر کر دیں۔

جج نے سوال کیا کہ ملاقات ہو نہیں جاتی اڈیالہ جیل میں؟وکیل نے کہا کہ نیب کا ماحول اور تھا، جیل میں مسائل آتے ہیں۔ جج نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پھر ایسا کرتے ہیں فواد چوہدری کو نیب میں رہنے دیتے ہیں۔

وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ جی سر پھر 2 دن کے لیے نیب کے پاس رہنے دیں، نیب زیادہ سے زیادہ 30 دن کا ریمانڈ لے سکتی ہے، 2 دن کا ریمانڈ اور دے دیں،31 روز کا ریمانڈ ہوجائے گا، خبروں میں بھی آئے گا۔

اس دوران سابق وزیر کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی۔عدالت نے فواد چودھری  کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو دلائل طلب کر لیے جبکہ سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے