(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جیسے جیسے ہم انتخابات کے قریب جا رہے ہیں اس طرح کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں، آج وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام سے ایک جعلی ہدایت نامہ تراشا گیا اور اسے پھیلایا گیا، اب چیف الیکشن کمشنر کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز بھی شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے سے پھیلائے گئے جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہتے ہوئے اسے نظر انداز کریں۔
جیسے جیسے ہم انتخابات کے قریب جا رہے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں۔ آج وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کے نام سے ایک جعلی ہدایت نامہ تراشا گیا اور اسے پھیلایا گیا۔ اب چیف الیکشن کمشنر کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ pic.twitter.com/6VGofKEcKt
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 17, 2024