اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف نے مسلم لیگ نون کے انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) نواز شریف نے پارٹی کی معاشی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کو نواز دو، مسلم لیگ ن کے انتخابی بیانیے کا بنیادی نعرہ ہو گا ، ووٹ کو عزت دو  اور شیر کو ووٹ دو، کو بھی انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔ قائد ن لیگ نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے انتخابی مہم میں اب تک نہ اترنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف زمینی حقائق کے مطابق معیشت بحالی کا روڈ میپ لے کر انتخابی مہم میں اترنا چاہتے تھے۔

پارٹی کے معیشت بحالی کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پارٹی بھرپور انتخابی مہم کے لئے مکمل تیار ہے۔ نواز شریف حافظ آباد جلسے میں پارٹی کے انتخابی بیانیے کے نکات کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف انتخابی بیانیے میں معاشی بحالی کے روڈ میپ کا اعلان کرینگے۔

پارٹی کے انتخابی بیانیے کے 3 بنیادی نکات ہونگے جس کے مطابق اقتدار ملنے کی صورت میں پہلے 3 ماہ میں ہی عوام کو بجلی و گیس سمیت بھاری یوٹیلیٹی بلوں میں فوری ریلیف دیا جائے گا۔ معیشت بحالی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں اہداف طے کر کے ترجیحات کے مطابق فوری نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ بیمار اور لاغر معیشت کی بحالی کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ نواز شریف کے سابق ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے امید بھی جگائی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے