اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے، چینی قونصل جنرل

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی ماہرین ماحولیات کے ہمراہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آمد ہوئی جہاں پنجاب اور چینی ماہرین ماحولیات کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو اور چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ، زراعت، ماحولیات اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چینی ماہرین ماحولیات نے اجلاس میں رائے دی کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلقہ افسران کی ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہو گا۔ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ کنسٹرکشن سائٹس پر احتیاطی تدابیر سے ماحولیاتی مسائل کم ہوں گے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ماحول دوست بنانا ہو گا۔

چینی ماہرین ماحولیات نے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے بھی ملاقات کی جس میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل نے وفد کی قیادت کی۔

ملاقات میں چینی ماہرین کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ چینی ماہرین نے فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے ہر سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چینی وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے