اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لینڈ مافیا اور ایل ڈی اے عملے کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) لینڈ مافیا اور ایل ڈی اے عملے کے گٹھ جوڑ کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔

جوہر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں فائلوں کی ایگزیمشن کی مد میں ہیر پھیر کی گئی۔ سکیم میں درجنوں پلاٹوں پر احتساب کرنے والے اداروں نے شک و شبہات کا اظہار کر دیا۔ پلاٹوں کی مد میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ لینڈ مافیا نے جعلی فائل کی تیاری میں مبینہ طور پر اہم شخصیت کا نام استعمال کیا۔ نیب نے ادارے کی سطح پر بھی معاملے کی چھان بین شروع کر دی۔

ایل ڈی اے میں پلاٹ کی بوگس فائل تیار کرنے کے معاملے پر لینڈ مافیا نے ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سے ساز باز کرکے فائل تیار کی۔ بوگس فائل تیار ہونے کا انکشاف ہونے پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء کو معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا گیا۔

لینڈ مافیا نے جعلی فائل تیار کرنے میں مبینہ طور پر اہم شخصیت کا نام استعمال کیا۔ سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) اعجاز نثار کے نام سے جعلی فائل تیار کروائی۔ پلاٹ نمبر 528 بلاک جے، بارہ مرلہ جوہر ٹاؤن کی بوگس فائل تیار کی گئی۔ لینڈ مافیا نے ساز باز کر کے 6 کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ ہتھیانے کی کوشش کی۔ بوگس فائل تیار کرکے ممتاز بیگم نامی خاتون کو فروخت کر دی۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نے بوگس فائل کے ثبوت ملنے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے