اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف یوٹیوبر اسد کا اسلام کی خاطر بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ،فالوورز کو آگاہ کردیا

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر اپنی بیوی نمرہ کے ساتھ ولاگنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے وی لاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے۔اسد نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے فیملی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی ؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔

یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، اُن میں سب سے پہلے والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد ہوگی، دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو اپنی جنس کے بجائے مخالف جنس کے لباس زیب تن کرتے ہیں اور تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہوں گے جو اپنی بیویوں کو دُنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔

اسد نے کہا کہ یہ پڑھنے کے بعد میں نے فوری طور پر اپنا ذہن بنا لیا اور اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر مزید نہ دکھانے کا فیصلہ کیاکیونکہ میں اللہ اور اسلامی تعلیمات کی مزید خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں وی لاگنگ نہیں چھوڑ رہا، اب آپ میرے وی لاگز میں صرف مجھے اور میرے بیٹے اذلان کو دیکھ سکیں گے اور گھر کی کوئی خاتون وی لاگ کا حصہ نہیں ہوگی۔

مداح اسد کے اس فیصلے کی خوب تعریف کررہے ہیں اور اُنہیں مستقبل میں بھی اس فیصلے پر قائم رہنے کے لیے دُعا بھی کررہے ہیں، مداحوں نے دوسرے یوٹیوبرز کے لیے بھی دعا کی جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے رہتے ہیں۔

واضح رہےکہ فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور سال 2022 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذلان رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے