اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الٰہی اور حماد اظہر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، حماد اظہر اور صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

پرویز الٰہی کی 4 حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے فیصلہ سنایا، پرویز الٰہی کے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لارجر بینچ نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی، حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، عدالت ایپلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے، لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے