17 Jan 2024
( لاہورنیوز) لاہور بار کے الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ میں نامزد 7 وکلاء کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی، وکلا کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمے میں نامزد وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، مقدمے سے ڈسچارج ہونے والوں میں محمد عرفان، محمد عثمان ،وقاص اشرف، خضر حیات و دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور انتخابات کے موقع پر جیت کی خوشی میں فائرنگ، ڈی ایس پی اور کانسٹیبل پر تشدد کرنے پر ملزموں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔