17 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں، یہ میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 17, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملے سے تاریخی تعلقات کو نقصان ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔