اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رمضان ٹرانسمیشن میں علما کے ساتھ بیٹھ کر بہت سیکھتا ہوں: احسن خان

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔

اداکار احسن خان گزشتہ چند برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور میزبان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اب اس حوالے سے انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسمیشن میں میرے پاس پروگرام کا سکرپٹ آتا ہے اور مجھے صرف علمائے کرام سے سوال کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک میزبان، ایک مسلمان اور ایک طالب علم کی حیثیت سے میں علمائے کرام سے سوال کرتا ہوں کیونکہ سوال کرنا میرا حق ہے، میرے سوال کرنے سے میرے پروگرام کو دیکھنے والے عوام کو فائدہ ہوگا۔

احسن خان نے مزید کہا کہ میں 6 گھنٹے لائیو پروگرام کرتا ہوں، میری زبان سے کتنی بار اللہ کا نام نکلتا ہے، درود شریف پڑھتا ہوں اور نعت بھی پڑھتا ہوں، علم کی بات کرتا ہوں جو میرے حصے میں اللہ نے دیا ہے، اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ میرے رب کا فیصلہ ہے، یہ میری قسمت میں لکھا جاتا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں سیکھنے سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے