اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرشرعی نکاح کیس کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کیخلاف بشریٰ بی بی کی درخواست چیف جسٹس عامر فاروق کو بھجوا دی۔

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران ان کے وکیل  سلمان اکرم راجہ نے بار بار حکم امتناع جاری کرنے پر اصرار کیا جبکہ خاور مانیکا کے وکیل نے اعتراض کیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے قرار دیا کہ شکایت کنندہ کے وکیل نے کل گواہ پیش نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس وجہ سے حکم امتناع نہیں دے رہے۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ اس طرح کی پہلے بھی ایک درخواست دائر ہے، حنیف نامی شخص کی شکایت کے خلاف درخواست بنچ ون میں ہے جس پر بشریٰ بی بی کے دوسرے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ وہ درخواست غیر موثر ہوگئی، ہم اسے واپس لے لیتے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کا آرڈر کہاں ہے؟ جس پر شعیب شاہین نے کہا کہ واپس لینے کا آرڈر تو نہیں لیکن ہم درخواست واپس لیتے ہیں۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ خاور مانیکا کی شکایت کے خلاف یہ درخواست میری ہے، آپ میری درخواست سنیں، جیل میں روزانہ سماعت ہو رہی ہے ، فیصلہ ہوجائے گا۔ جس پر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی درخواست چیف جسٹس کے پاس ہے تو یہ کیس بھی وہیں بھیجیں۔

جسٹس طارق نے ریمارکس دیئے کہ ہم سٹے آرڈر کردیتے ہیں ، تب تک آپ اسے دیکھ لیں جس پر خاور مانیکا کے وکیل نے استدعا کی کہ آپ سٹے آرڈر جاری نہ کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چلیں سٹے نہیں دیتے، آپ کہہ دیں کہ گواہوں کے بیانات نہیں کرائیں گے جس پر رضوان عباسی نے عدالت کو یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں، عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس کو فائل بھجوائی جارہی ہے وہی مناسب آرڈر کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے