اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، عدالت نے سماعت کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 28 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اگلے روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے