اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور حاضری، پاکستانی ستاروں کا استقبال

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد پر پاکستانی فنکاروں نے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔

بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما، شرن کور، جسکرن گل، چندرکمبوج، راج ویندر، بلجیت سنگھ، سپن اور دیگر شامل تھے جبکہ پاکستانی فنکاروں اداکارہ روبی انعم، قیصر پیا، سردار کمال، اظہر بٹ، آصف اقبال اور شجرعباس نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی فنکاروں کے وفد نے دربار صاحب کرتار پور پر حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔

اس موقع پر اداکار ہریش ورما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر سکون ملا، کرتار پور آنا ہماری یادوں میں ہمیشہ تازہ رہے گا، یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا، دوبارہ پھر آئیں گے، محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہنا چاہیے، اس دھرتی پر سب کے لئے پیار ہے۔

بھارتی اداکارہ شرن کور نے کہا کہ کرتار پور کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے، کرتار پور پہلی بار آئی ہوں، یہاں آنا ایک خواب لگتا تھا۔

جسکرن سنگھ نے کہا کہ آج کے دورے کا سارا سہرا پروڈیوسر اظہر بٹ کو جاتا ہے، فلمیں بنتی رہیں گی، ہم آگے بھی فلم بنائیں گے لیکن آج پیار لے کر جا رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی اداکار قیصر پیا نے کہا کہ ساری زندگی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، دعا ہے ہم سارے اسی طرح ملتے رہیں جبکہ اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ یہ پیار ہمیشہ رہنا چاہیے،پیار کے رشتے بنتے ہیں اور ان کو مزید بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ فلم ’ڈرامے آلے‘ کی کاسٹ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار قیصر پیا، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خان، روبی انعم، ہریش ورما اور شرن کور شامل ہیں۔ فلم 19 جنوری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے