17 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل کر خارج کر دی۔
عدالت نے ایپلٹ ٹریبونل کا شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، فل بنچ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکور ٹ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔