17 Jan 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی کے توڑ پھوڑ کے واقعات کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد پر جلاؤ گھیراؤ اور حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام ہے۔