اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یواے ای کی جانب سے منصوعی بارش کا تحفہ ہمیشہ یاد رکھیں گے: محسن نقوی

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ لاہورسمیت پورا پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہورمیں مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کے اراکین نے ملاقات کی، محسن نقوی یو اے ای کی ٹیم کے اراکین کی نشستوں پر گئے، مصافحہ کیا اور فرداً فرداً سب کاشکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سے  ملاقات کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال،پائلٹ کرنل عبید، پائلٹ مائیکل اینسٹس ، کلاؤڈ سیڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبداللہ الحامان اور آرنلڈ ننگالہ اور ورگلوٹولیڈولاٹو شامل تھے۔

 محسن نقوی نے یو اے ای کی ٹیم کے تمام اراکین کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور یادگاری شیلڈز دیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر یو اے ای کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ12سال سے لاہور سمیت پنجاب میں مصنوعی بارش کے لئے کوششیں کی جارہی تھیں، لاہورمیں ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش برسانے پر پاکستان کا ہر شہری خوش اور پرجوش تھا،پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں لاہورکی پہلی مصنوعی بارش کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم کے اراکین کانام تاریخ کا حصہ بن چکاہے،خواہش تھی دوبارہ مصنوعی بارش ہوتی مگرموسم نے ساتھ نہیں دیا، متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے لاہور میں 2ماہ قیام کیا،یہ بھائی چارے اور ہمارے باہمی تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر پیداوار کے لئے مصنوعی بارش بہترین ٹیکنالوجی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو پرتپاک انداز میں وزیراعلیٰ آفس سے رخصت کیا اور ایک بار پھر ان کاشکریہ ادا کیا۔

 صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری ماحولیات،چیف میٹرولوجسٹ، آرمی ایوی ایشن افسران، انوائرمنٹ پروٹیکشن حکام، ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے