17 Jan 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ، ریکارڈ پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 12 کیسوں کا ریکارڈ پیش کرنے اور پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ 15جنوری کو بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔