17 Jan 2024
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں گھرمیں سلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اطلاعات کے مطابق کچن میں کام کے دوران سلنڈر دھماکا ہوا ،سلنڈرپھٹنے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔