اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کودنیا سے رخصت ہوئے69 برس بیت گئے

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) معروف افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کودنیا سے رخصت ہوئے69 برس بیت گئے۔

منٹو کے افسانے، مضامین اور خاکے صرف پڑھے ہی نہیں جاتے بلکہ آج بھی ان کے موضوعات کو‌ زیرِبحث لایا جاتا ہے، ان کی زندگی پر پاکستان اور بھارت میں فلمیں بھی بنائی گئیں۔

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ءکوبھارتی شہرلدھیانہ میں پیدا ہوئے،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجوایشن کے دوران کہانیاں بھی لکھتے رہے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے افسانے بنے۔

سعادت حسن منٹو نےتحریک آزادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،تقسیم پاک و ہند کے دوران پیش آنے والے واقعات کو خوبصورت اندازمیں پیش کیا،ان کی ٹھنڈا گوشت، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بو، کالی شلوار سمیت دیگر کہانیوں کا خوب چرچا رہا۔

سعادت حسن منٹونے جہاں افسانے لکھے وہیں آل انڈیا ریڈیو کیلیے شارٹ سٹوریز بھی لکھیں، منٹو کے افسانے آج بھی ہمارے معاشرے کے تلخ حقائق کی عکاسی کرتے ہیں۔

منٹو مالی مشکلات کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں 18 جنوری1955 کو خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں حکومت کی طرف سے وفات کے 57 برس بعد نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے