17 Jan 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت خراب ہو گئی۔
ہربنس پورہ کے علاقے میں دو شہری جنریٹر والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دھوئیں کے باعث دونوں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمرے کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔