اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کر دیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد کی گئی، 18 جنوری کو عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

عدالت کے مطابق پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے گواہی دی تھی، قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر لگائے تھے، عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے