16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔