اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سردیوں میں بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مددگار 5 پھل

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) موسم سرما میں کئی مزیدار پھل آتے ہیں جن سے خوب لطف اٹھایا جاتا ہے، پھلوں کا ناصرف ذائقہ لاجواب ہوتا ہے بلکہ اس میں صحت کے کچھ راز پوشیدہ ہوتے ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے۔

پھلوں میں قدرت نے قوت مدافعت کو مضبوط کرنے اور بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے، ایسے میں ایک اہم مسئلہ بلڈ پریشر بھی ہے جس کا شکار ہر دوسرا شخص ہے۔

اگر آپ سردیوں میں اپنے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں تو پانچ پھلوں کا استعمال آپ کے لیے فائدے مند ہوگا۔

کیلا

کیلا ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں ، کیلوں میں پوٹاشیم نامی جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو معمول پر لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کیوی

کیوی چین کا مقامی پھل ہے جسے چینی آملہ بھی کہا جاتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن کے، دونوں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سیب

آپ نے An apple a day keeps the doctor away انگریزی کہاوت تو سنی ہوگی، جو کہ بالکل درست ہے کیونکہ سیب فائبر کا خزانہ ہے، جو دل کو تقویت دیتا ہے، دل مضبوط بناتا ہے، دل کی دھڑکن کو درست رکھتا ہے اور بلڈپریشر کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

بیریز

بلیو بیری، سٹرابیری، شہتوت سمیت دیگر بیریز میں قدرت نے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ کو رکھا ہےجو بلڈ پریشر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں۔

کینو

کینو سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے، اس کا شوخ رنگ سردیوں میں جتنا اچھا لگتا ہے، اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بھی موڈ کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ کینو بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے