اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا: مریم نواز

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے مگر جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشانات وہیں رہ گئے، ثاقب نثار نے لاہور کے اورنج لائن منصوبے کو کئی سال تک روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا کوئی نہیں تھا۔

گجومتہ اور نشتر کالونی لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے، سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا کوئی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھس بیٹھیوں کو 8 فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے، اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، 8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، آپ کو پیشگی مبارک باد دیتی ہوں، 8 فروری کو کوئی گھر نہیں بیٹھے گا جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے