اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈیا میں کام کا طریقہ کار پسند نہیں آیا تو آفرز ٹھکرا دیں: ریما کا انکشاف

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مایہ ناز سینئر اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بالی ووڈ سے فلموں کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

ریما نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس میں ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ 'آپ کی ساتھی اداکارہ میرا بالی ووڈ میں فلم کرکے آئیں تو کیا کبھی آپ کو آفر ہوئی؟'

جواب میں اداکارہ نے کہا 'میں بھارت ایوارڈز کی تقریب میں گئی تھی اور مجھے فلموں کی بھی پیشکش ہوئی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان کے پاس اپنا بہت ٹیلنٹ ہے، ماضی میں میں نے ان کے کام کا طریقہ دیکھا جو مجھے پسند نہیں آیا'۔

ریما کا کہنا تھا کہ 'ان کے کام کے طریقہ کار کو دیکھ کر میں نے کہا کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ اپنی چاہے جھونپڑی ہو لیکن اپنی ہوتی ہے، ایسے محل کا فائدہ نہیں ہے جہاں جاکر شرمندہ ہونا پڑے'۔

میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ 'بلاشبہ بھارت کے لوگ عزت دیتے ہیں لیکن جیسے ہر جگہ گروپس ہوتے ہیں ویسے ہی وہاں بھی ہیں جو بالخصوص پاکستانی آرٹسٹس کو وہاں نہیں دیکھنا چاہتے، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی وہاں کی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائیں'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو فراخ دلی سے پاکستانیوں کا استقبال کرتے ہیں لیکن ان مخصوص گروپس کا بہت بڑا اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے جو آپ کو بعد میں بھارت سے چھپ کر بھاگنا پڑے تو اس کا کیا فائدہ؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے