16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو فی الحال ٹی 10 لیگ کے انعقاد سے روک دیا۔
حکومت نے پی سی بی کو ٹی 10 لیگ کرانے سے روکتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کو صرف روز مرہ امور سر انجام دینے کی ہدایت کی اور بنا اجازت پی سی بی کو کوئی ایم او یو کرنے سے بھی روک دیاہے۔
حکومت کی ان ہدایات کے بعد مڈل سیکس کیخلاف نمائشی کرکٹ میچ بھی نہیں ہوں گےجو رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ٹی 10 لیگ سمیت مختلف پراجیکٹس شروع کروانے کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت مانگی تھی اور اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔