اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا آج دورہ ملتان، اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج دورہ ملتان کے دوران مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائز ہ لیں گے، محسن نقوی جلالپور پیر والہ بھی جائیں گے اور شجاع آباد،جلال پور پیر والہ روڈ کی تعمیر و بحالی، بستی ملوک، شجاع آباد روڈ کی توسیع و بحالی اور جلال پور پرمٹ روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 محسن نقوی ملتان تحصیل آفس میں قائم پنجاب کے چوتھے بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ چلڈرن ہسپتال ملتان کے سٹیٹ آف آرٹ نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ وہ شاہ شمس تبریزؒ اور حضرت موسیٰ پاک ؒ کے مزاروں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے۔

 وزیراعلیٰ اپ گریڈ ہونے والے تھانہ سیتل ماڑی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ملتان کا بھی افتتاح کریں گے۔

 صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، کمشنر ملتان اوراعلیٰ حکام بھی محسن نقوی کے ہمراہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے