اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد شہزاد کے میچ چھوڑ کر جانے کا معاملہ، بورڈ کا تحقیقات کا عندیہ

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پی سی بی نے تنازعات کا شکار رہنے والے بیٹر احمد شہزاد کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہ دیکھنے والے احمد شہزاد کو پریذیڈنٹ ٹرافی کا میچ چھوڑ کر لاہور چلے جانے پر تادیبی کارروائی کا سامنا ہے، وہ یو بی ایل ایل گراؤنڈ کراچی میں میچ ختم ہونے سے قبل ہی تکنیکی بنیاد پر لاہور چلے گئے تھے۔

واپڈا کی دوسری اننگز میں 70 رنز بنانے کے بعد احمد شہزاد فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے، قواعد کی خلاف ورزی پر حریف ٹیم ایس این جی پی ایل نے پی سی بی سے باضابطہ تحریری شکایت میں کارروائی کی درخواست کر دی، واپڈا نے یہ مقابلہ 144 رنز سے جیتا تھا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کھیل کے تیسرے دن کمرمیں تکلیف بیان کر کے ڈاکٹر اور ٹیم مینجمنٹ کی سفارش پر لاہور چلے گئے تھے، پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر کارروائی کر سکتا ہے۔

قانون کے مطابق قصور وار قرار پانے پر احمد شہزاد اور متبادل فیلڈر کی معطلی کے ساتھ واپڈا کے کپتان عمر اکمل کو 2 میچز سے باہر کیا جا سکتا ہے، ٹیم کے کوچ یا منیجر پر کم از کم 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے جبکہ میچ جیتنے پر ملنے والے پوائنٹس منہا کیے جانے کا بھی خدشہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے