اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماں بننےکے بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہونے کا تاثر غلط ہے:مومل شیخ

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(محمد بلال) معروف پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعداداکاراؤں کا کیریئرختم ہو جانے کا تاثر غلط ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ نے دنیا نیوز کے مقبول ترین شو"مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والد  یا خاندان کےکسی فرد کا کردار نہیں بلکہ میری اپنی محنت ہے، مجھے اداکاری کرنے کا موقع والد نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کے لیے والدہ نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے ہماری بہتر پرورش کے لیے بہت کچھ قربان کیا۔

مومل کا کہنا تھا کہ  یہ تاثرغلط ہے کہ ماں بننے کے بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی اور شوبز میں نام کمانے میں شوہر کا بھی ہاتھ ہے، میں ان کی اجازت، مدد اور تعاون کی وجہ سے ہی باہر نکلی ہوں اور کام کر رہی ہوں، میں گھر سے کام کے لیے نکلتی ہوں تو شوہر بچوں سمیت گھر کا خیال رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے