اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائشہ عمر نے ہم وطنوں کیلئے آواز بلند کردی،اداکارہ کا پاکستانیوں کی حمایت میں اہم بیان

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا میں پاکستانیوں کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور سینما انڈسٹری میں پاکستان کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے  لیکن  ہمیں سچ کو سامنے لانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو سچائی بتائیں، دنیا کو نہ صرف ہمارا بیانیہ غلط بتایا جاتا ہے بلکہ وہ مسلمانوں کو بھی غلط پیش کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ  ہمیں میڈیا اور سینما میں ایک متبادل بیانیہ پیش کرنا چاہئے اور پھر لوگوں پر یہ فیصلہ چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کسی کے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے