14 Jan 2024
(لاہور نیوز)شہر میں تجاوزات کا مسئلہ پھر گھمبیر ہو گیا، بو ہڑوالا چوک لنڈے کے جوتوں اور کپڑوں کے سٹالز میں چھپ گیا۔
شہر میں کارروائی کے باوجود تجاوزات مافیا پھر سر اٹھانے لگا ،بوہڑ والا چوک تجاوزات کا گڑھ بن گیا ،ہرطرف لنڈے کی ریڑھیاں اور سٹالز کی بھرمارہونے سے سڑک سکڑ گئی ، گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا،ایجر ٹن اور ایمپریس روڈ کی 3 لین میں سے صرف ایک پر ٹریفک گزر پارہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے باوجود تجاوزات مافیا پھر قابض ہوگیا، شہر میں تجاوزات کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو بھرپور کارروائی کرنی ہوگی۔