(لاہور نیوز) لاہور میں جاری تھنک فیسٹیول کے آخری روز چھبیس سیشنز منعقد ہوئے جن میں وفاقی وزرا فواد حسن فواد ،مرتضیٰ سولنگی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
الحمراء آرٹ کونسل لاہور میں پروقار تھنک فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز مختلف آرا رکھنے والی شخصیات کو مل بیٹھنے کا موقع ملا جس میں ملک کو درپیش مختلف مسائل پر سیرحاصل گفتگو ہو ئی۔
فیسٹیول کے آخری روز مجموعی طور پر 26 سیشنز منعقد ہوئے جن میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور لیگی رہنما عطا تارڑ شریک ہوئے۔
فیسٹیول میں دانشوروں ،لکھاریوں،صحافیوں اور سیاستدانوں نے اپنی آرا کا اظہار کیا، طلباوطالبات نے تھنک فیسٹ کو یادگار اور شاندار ایونٹ قرار دیا، ایونٹ میں تعلیم ، سیاست ،سماجیات اور فنون لطیفہ کے عنوانات زیر بحث رہے ،شرکا نے ملکی مسائل اور ان کے حل کے ناگزیر اقداما ت کی اہمیت پر زور دیا۔
تھنک فیسٹیول میں فوڈ سٹالز اور بک سٹالز پر شرکا کی دلچسپی قابل دید تھی، تھنک فیسٹیول کی رعنائیوں سبھی کو بھائیں۔