(لاہور نیوز) لاہور کا تاریخی ورثہ حکام کی غفلت سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے اندرون شہر کئی قدیم عمارتیں اور گھر زمیں بوس ہونے کے قریب ہیں۔
اندورن شہر دہلی گیٹ میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی گھروں و عمارتوں کی بنیادوں میں داخل ہونے سے گھروں و عمارتوں کے فرش بیٹھ گئے ،دیواریں اور چھتیں پھٹ گئیں، علاقہ مکین پارکوں اور عزیز و اقارب کے پاس رہنے پر مجبور ہیں۔
دہلی گیٹ کے مصیبت زدہ شہریوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ مہنگائی کےاس دور میں ہم اپنی چھت سے محروم ہو گئے ہیں،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور ہمارے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرائیں۔
پائپ لائن پھٹنے سے متاثرہ دہلی گیٹ کے رہائشی افراد نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پرواضح کیا ہے کہ انکے مسائل حل کرانے کےلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔