اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خوبرو اداکارہ نوال سعید کی انسٹاگرام پر تصاویر وائرل

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ نوال سعید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں نوال سعید نے سبز رنگ کا بریسلٹ اور جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح ہزاروں کی تعداد میں دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے انہیں ’پریٹی گرل‘ کہا۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

جانِ جہاں‘ کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آصف رضا میر، مریم نفیس، سویرا ندیم، رضا تالش، نور الحسن، حارث وحید ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

نوال سعید نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے