اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا این اے 56 سے انتخابی مہم کا آغاز

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 56 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

لال حویلی کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی۔

راولپنڈی کے عوام کے نام اہم پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کسی کے خلاف غیر پارلیمانی، نازیبا زبان استعمال کی اور نہ ہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 60 تعلیمی ادارے اور چار یونیورسٹیاں بنائیں، راولپنڈی کے عوام نالہ لئی پروجیکٹ اور ڈھوک دلال کالج، ماں بچہ ہسپتال کو مکمل کرنے کیلئے آٹھ فروری کو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر مہر لگائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی فیصلہ کرتے وقت دیکھنا ہوگا اس شہر کی خدمت کس سیاست دان نے کی اور کرے گا، قلم دوات جیتے گی، خدمت کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے