اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور تھیٹر کے سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکار شوکت زیدی کا تعلق لاہور سے تھا، وہ کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری کا شکار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

شوکت زیدی 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے کے ساتھ منسلک رہے، افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

شوکت زیدی نے لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت نجی چینل کے شہرہ آفاق پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ سے ملی جس میں انہوں نےغریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے