اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حسین 'پشواس' میں دلکش ادائیں، نیمل خاور نے مداحوں کے دل موہ لیے

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور کی فیروزی پشواس میں تہلکہ خیز ادائیں ان کے مداحوں کو بھا گئیں۔

اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انکے عروسی جوڑے نے مداحوں کے دل موہ لیے۔انسٹاگرام پر جاری ان تصاویر میں نیمل خاور ملٹی کڑھائی سے تیار  کردہ حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

زلفوں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جوڑے سے باندھ کر نیمل خاور کھلی فضا میں اپنے لباس کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر دلکش میک اپ سے بھی اپنی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔

نیمل خاور کی ان تصاویر نے جہاں مداحوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹیں وہیں کمنٹ سیکشن میں فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں میں بھی  اس حسین جوڑے کی قیمت جاننے کی جستجو دیکھی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے