اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قلم دوات 8 فروری کو اکثریت سے جیتے گی: شیخ رشید

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قلم دوات 8 فروری کو اکثریت سے جیتے گی۔

شیخ رشید نے کہا حلقہ 56 کی انتخابی مہم خود چلاؤں گا، 57 کی انتخابی مہم شیخ راشد شفیق چلائیں گے، ہم نے جن کیلئے 40 دن چلہ کاٹا انہوں نے بھی ہمارے خلاف کاغذات جمع کرا دیئے۔ لال حویلی پر کئی بار حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اپنی انتخابی مہم کا آغاز لال حویلی سے ہی کر رہا ہوں، قلم دوات 8 فروری کو اکثریت سے جیتے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے اوپر 15 مقدمات ہوئے ہیں، راشد شفیق کے ملا کر 22 مقدمات ہو جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بعد کسی شخص پر زیادتیاں ہوئیں تو وہ میں ہوں، ہمیں مفرور رکھا گیا، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی کے ساتھ لڑائی نہیں سب کے ساتھ صلح ہے، جن اپنوں نے ہمارے خلاف کاغذات جمع کرائے ان سے بھی کوئی ناراضگی نہیں، جن اپنوں نے ہمارے خلاف کاغذات جمع کرائے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم راولپنڈی میں پیدل کروں گا، آج انتخابی مہم کی ابتدا کرنے لگا ہوں، میں نسلی، اصلی، غیرت مند اور خوددار ہوں، میں نہ بکا نہ جھکا، نہ میں نے 40 دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کی، جو اصول پر ووٹ دینا چاہتا ہے وہ 8 فروری کو قلم دوات کو ہی ووٹ دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے