' (ویب ڈیسک) بلا' نہیں تو 'بلے باز'! پی ٹی آئی نے نئے پلان پر عمل شروع کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
پارٹی نے اپنے تمام امیدواران کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے "تحریک انصاف نظریاتی" کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی موصولی لیں۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں۔
پارٹی کی جانب سے ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، پولیس میں درخواست دیں، ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کریں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔
پارٹی کی ہدایت کے مطابق امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔