اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں سردی سے بچنے کیلئے آگ جلانے سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں شدید سردی شہریوں کے لئے مصیبت بن گئی۔ شہر میں سردی سے بچنے کیلئے آگ ، ہیٹر جلانے سے آتشزدگی کے واقعات میں خوفناک اضافہ ہو گیا۔

شہر میں سردی کے ساتھ لوگوں کی پریشانیاں بھی بڑھ گئیں۔ سردی سے بچنے کے لئے آگ اور ہیٹر جلانا بھی مصیبت بن گیا۔ 12 روز کے دوران آتشزدگی کے 162 واقعات رپورٹ ہوئے۔ آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے، 4 بچے بھی شامل ہیں۔ شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ آتشزدگی کے 30 واقعات گیس لیکج اور بے احتیاطی کی وجہ سے ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 138 واقعات میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی۔ گھر ، دفاتر اور دکانیں جل جانے سے کروڑوں کا نقصان بھی ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہری سردی سے بچاؤ کرتے ہوئے احتیاط کا دامن بھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ سوتے ہوئے انگیٹھی یا ہیٹر وغیرہ بند کر دیں، ایک کھڑکی یا دروازہ کھلا رکھ کر ہیٹر یا چولہا جلائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے