اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) این اے 117 شاہدرہ لاہور سے عبدالعلیم خان اور این اے 128 سے عون چودھری کی حمایت کرے گی۔

این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور، این اے 149 ملتان جہانگیر خان ترین اور این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیال کے مقابلے میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹوں پی پی 12 راولپنڈی سے عمار صدیق خان، پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال، پی پی 81 خوشاب امیر حیدر سنگھا، پی پی 98 فیصل آباد اجمل چیمہ اور پی پی 106 فیصل آباد سے علی اختر کیلئے میدان کھلا چھوڑے گی۔

پی پی 149 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 180 قصور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال، پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی، پی پی 277 کوٹ ادو نیاز گشکوری اور پی پی 292 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کی حمایت کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے