12 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 720 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،تاہم کاروباری روز کا اختتام 20 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 64 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 697 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 71کروڑ 84 لاکھ 61 ہزار 689 روپے مالیت کے 40 کروڑ 29 لاکھ 05 ہزار 820 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔