اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بھرپور جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی کے لئے ہماری حمایت اس حلقے میں نظر آئے گی۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری مخالفت صرف ن لیگ سے ہے، ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہماری ملزم ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی تک نہیں ہوا، شہداء کے ورثا کو انصاف ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں، آج وہ ہمارے دفتر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے موقف کی حمایت کی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 جون 2014ء سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم انتقام کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے