اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ٹریبونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی، نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کیس پر نہیں ہوتا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لیگی قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے